اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

یمنی فوج کا تل ابیب پر ہائپر سونک میزائل حملہ، اسرائیلی پناہ گاہوں کی جانب بھاگنے پر مجبور

ترجمان یمنی افواج: فلسطین 2 میزائلوں سے مقبوضہ یافا میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کامیاب رہی

شیعیت نیوز : صنعاء یمنی مسلح افواج نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں حساس مقامات کو ہائپر سونک بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں غاصب صہیونی پناہ گاہوں کی جانب بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ "فلسطین 2” نامی کلسٹر وار ہیڈ سے لیس ہائپر سونک میزائلوں سے مقبوضہ یافا میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی مکمل طور پر کامیاب رہی اور اسرائیلیوں میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا قطر پر میزائل حملہ، امریکی حکام لاعلم، تفصیلات سامنے آگئیں

ترجمان نے واضح کیا کہ یمنی عوام فلسطینیوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے اور صہیونی حکومت کی جانب سے یمن پر کسی بھی جارحیت کا جواب مزید سخت دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button