اسنپ بیک کی کوشش کرنے والے یورپی ممالک "سب کچھ کھو” دیں گے، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تین یورپی ممالک کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اسنپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ سب کچھ کھو بیٹھیں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہی۔
عراقچی نے کہا کہ مسئلہ محض یہ نہیں کہ یورپی ممالک کے پاس یہ اقدام اٹھانے کا کوئی حق ہی نہیں ہے بلکہ اگر ان کے پاس یہ حق بھی ہوتا تو نتیجہ پھر بھی اُن کے لیے نقصان دہ ہی نکلتا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ معاملہ یہ نہیں کہ "استعمال نہ کرو تو موقع ہاتھ سے گیا” بلکہ حقیقت اس کے برعکس ہے: "استعمال کرو تو سب کچھ ہاتھ سے گیا”۔ یہ بات انہوں نے واضح الفاظ میں کہی۔
یہ بھی پڑھیں : صنعا میں اسرائیلی حملہ: 10 صحافی شہید، یمنی اتحاد کی مذمت
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک ایک ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ان کے ہر غلط قدم کے نتائج ناقابلِ تلافی ہوں گے۔ اس مرحلے پر بہتر یہی ہے کہ یورپی ممالک ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید پیچیدہ بنانے کے بجائے درست سمت میں فیصلے کریں۔







