پاکستان

کراچی، ایران کا کراچی اور گوادر سے چابہار تک کشتی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: پاکستان اور ایران نے کراچی اور گوادر سے چاہ بہار تک کشتی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر مواصلات عباس آخوندی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو ایران کی ترقی سمجھتے ہیں۔کشتی سروس دیگر علاقوں تک بڑھانے کے لیے بھی پر امید ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایران گوادر سے سینٹرل ایشیا تک ریل اور سڑک کی تعمیر کے لیے تعاون پر تیار ہے۔ایرانی وزیرمواصلات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پورٹ اینڈ شپنگ حاصل بزنجو نے کہا کہ کشتی سروس سے دونوں ممالک کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، جتنی تجارت ایران کے ساتھ ہوسکتی ہے کسی اور ملک کے ساتھ نہیں ہو سکتی۔زمینی اور سمندری رابطے بڑھانے کے لیے پاکستان اور ایران کا یہ اہم قدم ہے ۔ عباس آخوندی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو ایران کی ترقی سمجھتے ہیں۔ فری سروس دیگر علاقوں تک بڑھانے کے لیے بھی پر امید ہیں۔ ایران گوادر سے سینٹرل ایشیا تک ریل اور سڑک کی تعمیر کے لیے تعاون پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button