پاکستان

امریکی سفیر کی گاڑی سے ٹکرا کر پاکستانی شہری جانبحق

شیعیت نیوز:امریکی سفیر کی گاڑی سے ٹکرا کر پاکستانی شہری جانبحق ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سنگل ریڈ ہونے کے باجود امریکی سفیر نے اپنے کار کو اسپیڈ دی جسکی وجہ سے دوسری جانب سے آنے والا پاکستانی شہری امریکی سفیر کی گاڑی سے ٹکرا گیا اور موقع پر جابحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی حکومت امریکی سفیر کو پاکستانی قوانین کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے سزا دلوانے میں کامیاب ہوپائے گی یا نہیں، دھیاں رہے کہ کچھ دنوں قبل ہیں امریکی ائیرپورٹ پر پاکستانی وزیر اعظم کے کپڑے اتار دیئے گئے تھے، جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ امریکی قوانین ہیں ہمیں اسکی پابندی کرنی چاہئے، اب پاکستان کے قوانین کی پابندی کروانے کا وقت بھی آگیا ہے لہذا اس امریکی سفیر کو قتل میں مقدمہ میں گرفتار کیا جائے

اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سوشل میڈیا میں کئی افراد نے امریکی سفارت اہلکار سے خاص برتاؤ کرنے پر احتجاج کیا۔

پولیس نے سوشل میڈیا میں شروع ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ایک تحریر میں کہا کہ واقعہ مارگلا روڈ میں دامن کوہ سگنل میں پیش ایا۔

امریکی سفارت کار کو دیے گئے استثنیٰ کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے قانونی طریقہ کار کے تحت کام کیا اور امریکی ملٹری اتاشی کو ویانا کنونشن کے تحت حکومت کی جانب سے دی گئی سفارتی استثنیٰ حاصل تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ‘اگر ایک بلاگر کو سفارت کار قونصل خانے کے حوالے کرنے پر کوئی تحفظات ہیں تو حکومت پاکستان سے رجوع کرسکتا ہے کہ وہ ویانا کنونشن سے دستبردار ہوجائے’۔

یاد رہے کہ 2011 میں لاہور میں امریکی قونصل خانے سے منسلک سیکیورٹی اہلکار ریمنڈ ڈیوس نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کر دیا تھا جس کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button