مشرق وسطی

غوطہ شرقی کے آخری شہر سے دہشت گردوں کا انخلا

دوما غوطہ شرقی میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ آخری شہر ہے جس پر سن دو ہزار گیارہ سے دہشت گردوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔
دمشق میں عسکری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دہشت گرد گروہ جیش الاسلام، غوطہ شرقی میں اپنے آخری گڑھ دوما کو بھی خالی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ معاہدے کے تحت جیش الاسلام کے دہشت گرد اور ان کے گھروالوں کو شمالی شام کے شہر جرابلس منتقل کیا جائے گا جس پر اس گروہ اور ترکی کا مشترکہ کنٹرول ہے۔
شامی فوج نے ہفتے کی شب اعلان کیا تھا کہ غوطہ شرقی کے اکتیس شہروں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے اور دوما شہر کو آزاد کرانے کی کاروائی شروع کی جا رہی ہے۔
دہشت گرد گروہ غوطہ شرقی سے شام کے دارالحکومت دمشق کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا کرتے تھے جس کے بعد شامی فوج نے اس علاقے میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button