پاکستان

غلاماں عباس اسکول کا شیعہ طالب علم اغوا کے بعد قتل، واقعہ فرقہ وارانہ ہے، پولیس کا دعویٰ

شیعیت نیوز: ایک غریب گھرانے کا لڑکا دانیالرضوی” اسکول سے واپس گھر کے لئیے نکلا مگر گھر نہ پہنچ سکا۔ بس میں سوار ہو کر چند لوگوں نے اسے اغوا کیا اور 25 لاکھ کا تاوان مانگا۔ جسے ایک مہینے کے اندر ادا نہ کر پانے پر گزشتہ شب اس بے گناہ طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔

کوئی پرسان حال نہیں، کوئی آواز اٹھانے والا نہیں، کب تک ہمارے جوان اور بچے اسی طرح اغوا ہو کر بے دردی کے ساتھ قتل کئیے جائیں گے۔ ہم نہ بولیں گے تو کون بولے گا۔ عدلیہ تک ان آوازوں کو کون پہنچائے گا۔ کون ان سسکتے بلکتے ماں باپ کی تکلیفوں کا بدلہ لے گا۔ کون مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گا۔

خدارا اس کمسن مظلوم کی آواز بنیں۔ زینب کی طرح یہ بھی قوم کا بیٹا تھا۔ اس آواز کو عدلیہ تک پہنچائیں ورنہ آج ایک اور دانیال رضوی کا گھر ویران ہوا ہے کل ہمارا ہو گا۔ اپنے گھر کی حفاظت ہمیں خود کرنی ہے۔

دوسری جانب علاقہ پولیس ایس ایچ او گل حسن نے واقعہ کو فرقہ وارنہ قرار دیدیاہے ، انکا کہنا ہے کہ دانیال کو شیعہ ہونے کی بنیا د پر قتل کیا گیا

متعلقہ مضامین

Back to top button