ایران

ایران اور باکو کے تعلقات پورے خطے کے لئے مثبت اثرات مرتب کریں گے:ڈاکٹر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے ہونے والے معاہدے نہ صرف دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے بلکے پورے خطے کے لئے مثبت اثرات مرتب کریں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے مابین تعاون کے 8 سمجھوتوں پر دستخط کرنے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ خزر میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ اقتصادی، سائنسی، تکنیکی، تجارتی، کشتیرانی، ماہیگیری اور سیاحتی شعبوں میں باہمی تعاون کر سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ باکو اور تہران کے درمیان قریبی تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک کے عوام باہمی مفادات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔ایرانی کے صدر نے کہا کہ شام اور یمن کے بحران کو سیاسی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور ان مسائل کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہو سکتا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ بین الاقوامی امور میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور مختلف امور پر دونوں ممالک نے عالمی سطح پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

آذربائیجان کے صدر الھام علی اف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط اور ایرانی صدر کا دورہ باکو اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button