پاکستان

لفظ پاکستان کا اصلی خالق کون؟ محقق عقیل عبا س جعفری نے پتا لگا لیا

شیعت نیوز:پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد سے لفظ پاکستان کے خالق کے طور جب چودہدری رحمت علی کا نام لیا جاتا ہے مگر اب ایک نئی تحقیق کے مطابق لفظ پاکستان کے اصل خالق علامہ غلام حسن شاہ کاظمی ہیں۔اس نئی تحقیق کاانکشاف معروف صحافی و سینئر اینکر پرسن حامد میر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں کیا ۔ حامد میر نے بتایا کہ یہ نئی تحقیق کشمیر میں رہنے والے معروف محقق عقیل عبا س جعفری نے کی ہے کہ جس میں ان کا کہنا چودھری رحمت علی نے لفظ پاکستان پہلی مرتبہ ۱۹۳۳ میں استعمال کیا جبکہ یکم جولائی ۱۹۲۸ کو کشمیری صحافی علامہ غلام حسن شاہ کاظمی نے ہفت روزہ پاکستان شائع کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جسے اس وقت قبول نہیں کیا گیا ۔ عقیل عباس جعفری کا کہنا ہے کہ علامہ غلام حسن شاہ کاظمی نے بعد میں یہ ہفت روزہ اخبار پاکستان ۱۹۳۵ میں ایبٹ آباد سے شائع کرنا شروع کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button