دنیا

وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی بیوی سے مالی بدعنوانی کے معاملے میں ایک بار پھر بازپرس کی گئی

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو، ان کی بیوی اور ایک بیٹے سے تل ابیب کے پولیس اسٹیشن میں مالی بدعنوانی کے معاملے میں بازپرس کی گئی ہے-

نتن یاہو، ان کی بیو اور بیٹے سے پولیس نے الگ الگ بازپرس کی جبکہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ بازپرس کرنے والے پولیس افسران کا بازپرس کے دوران آپس میں رابطہ تھا تاکہ وہ تینوں افراد کی باتوں میں پائے جانے والے تضاد سے کوئی نتیجہ نکال سکیں- نتن یاہو سے نویں بار مالی بدعنوانی کے تین معاملات میں بازپرس کی گئی-

نتن یاہو پر ایک معاملے میں الزام ہے کہ انہوں نے بزک کمپنی کے مالک شاؤل الویچ کو کروڑوں ڈالر کی رقم تک رسائی میں سہولتیں فراہم کی تھیں تاکہ اس کمپنی کی نگرانی میں کام کرنے والا اخبار اور اس کی ویب سائٹ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کے گھر والو

متعلقہ مضامین

Back to top button