مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے کی سزا 8 ماہ قید

اسرائیلی عدالت نے صیہونی فوجی کو صرف تھپڑ مارنے کے جرم میں فلسطینی لڑکی عہد التمیمی کو 8 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

17 سالہ عہد التمیمی نے عدالت میں یہودی فوجی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا۔ اسرائیلی پولیس نے ان پر 12 الزامات عائد کیے جن میں سے انہوں نے چار الزامات قبول کرلیے۔

عدالت نے عہد التمیمی پر 1440 ڈالر جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عہد التمیمی کی وکیل گیبسی لیسکی نے بتایا کہ وہ آئندہ موسم گرما تک رہا ہوجائیں گی۔

اس مقدمے کی سماعت بند کمرے میں کی گئی۔ ان کی وکیل نے بند کمرے میں سماعت کو غیر مصنفانہ قرار دیتے ہوئے اس مقدمے کے لیے اوپن ٹرائل کی درخواست کی جسے جج نے مسترد کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button