پاکستان

بلتستان کی طلباء برادری آغا علی رضوی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،آئی ایس او

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر سعید صفوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آغا علی رضوی نے پورے خطے میں عوامی قیادت کا حق ادا کیا ہے اور عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان کی طلباء برادری آغا علی رضوی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جہاں کہیں ظلم کے خلاف قیام کرے ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سعید صفوی نے کہا کہ آغا علی رضوی جی بی کے مستضعف اور غریب و محروم عوام کی آواز ہے اور انہوں نے کبھی عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ بلتستان کے تعلیمی اداروں میں موجود مسائل کے حل کے لیے بھی آگاہی مہم کے بعد بھی تحریک چلائی جائے گی۔ جی بی حکومت خطے کے تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔ معیار تعلیم کو بلند کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں تعلیمی اداروں میں موجود کرپشن مافیا کے خلاف آواز اٹھانے کا اعزاز بھی سب سے پہلے آغا علی رضوی کو حاصل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button