پاکستان

سعودی ملازم امام کعبہ کی پاکستان آمد ، سیاسی سرگرمیاں جاری، دو مخالف گروہوں میں صلح بھی کرادی

شیعیت نیوز: آل سعود کے سرکاری ملازم امام کعبہ آج کل پاکستان کے اچانک دورے پر لاہور پہنچے ہوئے ہیں جہاں انکی سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں جس پر پاکستان کے سنجیدہ حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کالا شاہ کاکو کیپٹل سٹی میں آج شروع ہونے والی دو روزہ اہلحدیث کانفرنس کے موقع پر علامہ احسان الٰہی ظہیر کے صاحبزادے ابتسام الٰہی ظہیر کی اپنی جماعت ختم کر کے علامہ ساجد میر کی قیادت پر غیر مشروط اعتمادکا اظہار اور امام کعبہ کی خصوصی شرکت اہلحدیث جماعتوں کے دھڑے بندی ختم کرنے کا باعث بن گئی ،

واضح رہے کہ امام کعبہ لاہور میں اپنے دو روزہ دورے کے دورے سعودی عرب کی حمایت یافتہ جماعتوں سے خصوصی ملاقات کریں جس میں خصوصی ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آل سعود کے پاکستان میں خصوصی ایلچی طاہر اشرفی سمیت کالعدم جماعتوں سے خفیہ ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button