پاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس سیسشن جج ہری پور کی عدالت میں پیش ہوکر قانون کی پاسداری کا ثبوت دیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری سیسشن جج ہری پور کی عدالت میں پیش ہوئے۔ان کے ہمراہ وکلا اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔بعد ازاں وکلااور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کے روبرو پیش کر انہوں نے اس امر کا ثبوت دیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین قانون و انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ملک کا کوئی بھی شہری قانون سے بالاتر نہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے ایک پروگرام میں شرکت کی غرض سے ہری پور آ رہے تھے کہ راستے میں انہیں پولیس انتظامیہ نے روک کر آگاہ کیا کہ ان کے ہری پور داخلے پر پابندی ہے۔حالانکہ متعلقہ انتظامیہ کی طرف سے انہیں اس سے قبل اس طرح کی کسی بھی پابندی کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔تاہم پولیس انتظامیہ کے کہنے پر وہ ہری پور میں داخل ہونے کی بجائے واپس اسلام آباد آگئے ۔اس کے باوجود ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا جس پر آج عدالت نے انہیں طلب کر رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایف آئی آر مکمل طور پر جھوٹ، بدنیتی اور تعصب کی بنیاد پر درج کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button