امیگریشن پالیسیوں کے خلاف امریکی شہریوں کے مظاہرے

07 مارچ, 2018 13:30

ہزاروں امریکی شہریوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

مظاہرین واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے نئے امیگریشن قوانین کے خلاف نعرے لگائے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ میری لینڈ کی وفاقی عدالت کے فیصلے کے مطابق ڈیکا قانون کو سرے سے منسوخ کر دیں گے۔
اس قانون کے بارے میں امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کی قانونی مہلت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔
ڈیکا قانون کا اطلاق بچپن میں امریکہ آنے والے غیر قانونی تارکین وطن پر ہوتا ہے اور ان کی تعداد سات لاکھ سے آٹھ لاکھ کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

 

2:22 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔