لبنان

حزب الله کے ساتھ سعودیہ اور امریکہ کی عظیم سیاسی جنگ جاری ہے،شیخ علی دعموش

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدرنے کہا ہے کہ در حال حاضر حزب الله کے ساتھ سعودیہ اور امریکہ نے عظیم سیاسی جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔ حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر’’ حجت الاسلام شیخ علی دعموش ‘‘نے حزب الله کی ٹریننگ سیکشن کی جانب سے الجنان حال بیروت میں منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم امریکہ اور سعودیہ عربیہ کی جانب سے پارلیمنٹ الیکشن کے قریب عظیم سیاسی جنگ چھیڑے جانے سے روبرو ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان ممالک کا مقصد حزب اللہ کو موجودہ الیکشن میں پیروز ہونے سے روکنا ہے نیز اپنے آخری فیصلے کو جامہ عمل پہنانے کے لئے پارلیمنٹ پر قبضہ جمانا ہے کہ جو لبنانی مفادات ، حاکمیت اور استقلال کے خلاف ہے ۔

سرزمین لبنان کے اس عالم دین نے کہاکہ امریکن اور سعودی عوام میں حزب اللہ کی ساکھ بگاڑ نے اور حزب اللہ فوبیا میں مصروف ہیں تاکہ لوگوں کو استقامت سے دور کرسکیں نیز وہ استقامت کے حامیوں پر بھی دباو بڑھا رہے ہیں کہ اپنی حمایت سے ہاتھ اُٹھا لیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button