لبنان

صیہونیت کینسر کا ایسا پھوڑا ہے کہ جس نے مشرق وسطیٰ افراتفری سے دوچار کیا ہے،شیخ نعیم قاسم

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے کہاہے کہ علاقہ کی تمام مشکلات کی بنیاد کینسر کا ٹیومر غاصب صیہونیت ہے ۔ حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری ’’حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم ‘‘نے المجتبی کمپلیکس بیروت میں ایک ثقافتی پروگرام کے اختتامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علاقہ میں غاصب صیہونیت نامی کینسر کا ٹیومر موجود ہے کہ جو تمام عرب اور مسلم ممالک کی مشکلات کی بنیاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی فقط غاصب صیہونیت کو بچانا چاہتے ہیں اگر چہ انہیں اسکے بدلے میں پوری دنیا کے ممالک کو مٹانا ہی کوں نہ پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو علاقہ سے نکالنے اور علاقہ کے بحرانی حالات کی وجہ یہی غاصب صیہونیت ہے نیز امریکہ اور بعض مغربی اور عرب ممالک کے مورد حمایت تکفیروں کی بھی موجودگی کا مقصد غاصب صیہونیت کو امنیت فراہم کرنا ہے ۔

حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے مزید شام ، عراق ، یمن اور لبنان کی جنگ اور ویرانی کو صیہونی غاصبوں کی جنایت کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سعودیہ بھی انہیں اہداف کے تحت غاصب صیہونیت کی خدمت گزاری میں مصروف ہے اور پوری توانائی کے ساتھ دشمن سے دوستانہ تعلقات قائم کرنے نیز استقامتی پیلٹ فارم سے مقابلہ کرنے میں مصروف ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button