سعودی عرب

محمد بن سلمان نے قطر کو سعودی عرب اور اسکا اتحادی قاہرہ کا دشمن قرار دے دیا

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛سعودی عرب کے امریکہ نوازولیعہد محمد بن سلمان نے قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کومسترد کیا کہ قطر کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے والے ممالک پر دباو ہے۔

سعودی ولیعہد نے کہا کہ قطر میں جو بر سر اقتدار ہیں وہ ریاض اور قاہرہ کے دشمن ہیں۔

محمد بن سلمان نے قطری عوام کی آشکارا توہین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو قطر کے بحران میں مصروف کرنا نہیں چاہتے اس لئے کہ قطریوں کی تعداد مصر کی ایک سڑک پر چلنے والوں کے برابر بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اتوار کے روز اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر قاہرہ پہنچے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button