لبنان

فلسطین کی مدد واجب شرعی اور انسانی ہے;حجت الاسلام سید علی فضل الله

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) بیروت کے امام جمعہ نے عوام کے نزدیک مسئلہ فلسطین فراموش کئے جانے کے حوالے سے دشمن کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین کی مدد واجب شرعی اور انسانی ہے ۔

بیروت لبنان کے امام جمعہ’’ حجت الاسلام سید علی فضل الله ‘‘نے الاقصی اور قدس الائنس کے اراکین سے ملاقات میں عوام کے نزدیک مسئلہ فلسطین فراموش کئے جانے کے حوالے سے دشمن کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین کی مدد واجب شرعی اور انسانی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مسئلہ فلسطین کے زیر پرچم متحدہ کرنے کی کوشش اہم ترین اقدامات ہیں خصوصا موجودہ حالات میں اس کی ضرورت دوبالا ہوجاتی ہے کیوں کہ دشمن مسئلہ فلسطین کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔لبنان کے عالم دین نے کہاعرب اور مسلم دنیا میں جنگ و فتنہ انگیزی کا مقصد لوگوں کو مسئلہ فلسطین سے دور کرنا ہے۔

حجت الاسلام سید علی فضل الله نے مزید کہا کہ دشمن کی ان تمام کوششوں کے باوجود قدس و فلسطین اب بھی لوگوں کے دل و جان میں موجود ہے اور سبھی اپنی توانائی کے بقدر اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ ملت فلسطین کو ان کی سرزمین پر لوٹا دیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button