عراق

عراقی فورسزکی کرکوک میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف کارروائی 20 دہشتگرد واصل جہنم

عراقی فورسز نے کرکوک میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی داعش کمانڈروں سمیت 20 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ 15 دہشت گردوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق الحویجہ کے علاقہ تل لحم اور مکیصم میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔ عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کئی داعشی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button