یمن
یمنی فوج کا سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب
جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان کے شبکہ نامی فوجی اڈے پر یمنی فوج اور عوامی رضارکار فورس کے حملے میں متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔مغربی سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان میں بھی یمنی فوج کی ایک کاروائی کے دوران دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔یمنی فوج کی ایک اور کارورائی کے دوران سعودی فوجی اتحاد کا مقامی کمانڈر عبدالقادر مریط ہلاک ہوگیا ہے۔درایں اثنا نویں سیکٹر پر یمنی فوج اور سعودی عرب سے وابستہ مستعفی حکومت کے مسلح دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں سعودی عرب سے وابستہ تراسی مسلح دہشت گرد مارے گئے ہیں۔