ایران

اگر مسلم ممالک اور اقوام چاہیں تو دشمن کو شکست دے سکتے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شام کے وزير اوقاف محمد عبدالستار اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا: اگر مسلم ممالک اور مسلم اقوام چاہیں تووہ دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شامی حکومت اور عوام فرنٹ لائن پر دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں لہذا ان کی مدد اور حمایت ہمارا فریضہ ہے۔ شام کے صدرجناب بشار اسد حقیقت میں ایک عظیم مجاہد بن کر ابھرے ہیں اور وہ دشمن کے مد مقابل سیسہ پلائي ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آپ آج مسلم اقوام کو ذلیل و خوار دیکھ رہے ہیں درحقیقت مسلمان قومیں ذلیل نہیں بلکہ ان کے حکمراں ذلیل و خوار ہیں۔ اگر مسلمان قوموں کے رہنماؤں کو اسلام اور اپنے تشخص کے بارے میں عزت کا احساس ہوتا تو ان کی قومیں بھی عزیز اور سربلند ہوتیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کو 40 سال بیت گئے ہیں ۔ ہمارے خلاف ابتدا میں سبھی سامراجی طاقتیں متحد تھیں امریکہ، سویت یونین، یورپ اور رجعت پسند عرب ممالک ہمارے خلاف متحد تھے ۔ انھوں نے ہمارے خلاف اقدام بھی کیا۔ لیکن ہم ابھی زندہ ہیں۔ بلکہ ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ بڑی طاقتیں جو کام چاہتی ہیں ضروری نہیں کہ وہ کام ہوجائے۔ اگر خطے کے ممالک عزم و ہمت کریں تو وہ خطے سے امریکہ اور اسرائیل کو نکال سکتے ہیں اور دشمن کو شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button