ایران

جنرل قاسم سلیمانی نے علاقائی قوموں اور بشریت کی بہت بڑی خدمات انجام دیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران اور عالم اسلام کے مایہ ناز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے اعزاز میں منعقد سمینار ” سلام جنرل ” کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیت المقدس بریگیڈ کے عظیم کمانڈر جنرل سلیمانی نے علاقائی قوموں اور بشیریت کی بہت بڑی خدمت کی ہے اور ہمیں ان کی بے مثال کوششوں پران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تہران یونیورسٹی کے فردوسی ہال میں مجاہد اسلام اور سپاہ بیت المقدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی بے مثال خدمات کے اعزاز سمینار منعقد ہوا ۔ اس سمینار کے نام صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کی حساس علاقہ میں بروقت اور بہترین خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی مجاہدت ایران اور عالم اسلام کے لئے فخر کا باعث ہے ۔ جنرل قاسم سلیمانی نے بڑے حساس موقع پر عراقی اور شامی عوام اور حکومتوں کا بھر پور تعاون کیا اور علاقائی قوموں کو داعشی دجالوں اور درندوں سے بچانے کے لئے کامیاب کوششیں انجام دیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا جنرل قاسم سلیمانی اسلامی، انسانی اور دینی اخلاق کی خصوصیات سے مزین ہیں اللہ تعالی کی نصرت و مدد پر یقین،زہد و تقوی ، ولی فقیہ کی اطاعت ، عجز و انکساری ان کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں وہ مظلوم قوموں اور حریت پسندوں کے حقیقی حامی اور ظالم اور جابر طاقتوں کے خلاف ہیں۔

علاقہ میں ان کی خدمات ایران، عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لئے فخر کا باعث ہیں اور ہم ان کی مجاہدانہ کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی اس عظیم مجاہد اسلام کو عزت، کامیابی اور سرافرازی عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button