مشرق وسطی

مصر میں فرعون کے دور کے قبرستان کی دریافت

مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے مصر کے جنوبی علاقے میں فرعون کے دور کے ایک قدیمی قبرستان کو دریافت کیا ہے۔ مصری وزیر برائے عہد قدیم خالد العینی کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کو جنوبی شہر المینا میں ایک قدیمی قبرستان کی باقیات ملی ہیں۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وسیع وعریض رقبے پر پھیلے ہوئے اس قبرستان سے سونے کا ایک تاج، 40تابوت اور ایک ہزار کے قریب مجسموں کے علاوہ برتن، زیورات اور دیگر اہم سازوسامان کے حصے بھی ملے ہیں۔ مصری حکام کے مطابق اس دریافت سے قدیمی مصری تہذیب کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی اور ان معلومات کو حاصل کرنے میں 5 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button