ایران

یمن پر جارحیت کرنے والوں کا دامن پاک نہیں ہو سکتا بہرام قاسمی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میزائل پروگرام کو ملک کے دفاع اور جارحیت کی روک تھام کا حصہ قرار دیا ہے۔

تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران کا میزائل پروگرام پوری طرح سے عالمی قوانین کے مطابق ہے اور اس معاملے میں کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میزائل یمن بھیجنے کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران بارہا اس بے بنیاد دعوے کا جواب دے چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے یمن کو میزائل بھیجنے کا دعوی بچکانہ ہے اور ایسے جھوٹے دعووں کے ذریعے یمن پر جارحیت کرنے والوں کا دامن ہرگز صاف نہیں ہو سکتا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب اور یمن پر جارحیت میں شریک دیگر ملکوں کو امریکہ اوریورپی ملکوں کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ملکوں کے ارسال کردہ ہتھیاروں سے یمن کے بے گناہ عام شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور اس ملک کے عوام کو غربت، بدامنی نے گھیر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button