سعودی عرب فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ بخشو وزیراعظم نے کیا ہے ،بخشو وزیر دفاع خرم دستیگر کا بیان
شیعت نیوز: ن لیگی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کو داؤ پر لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔ ن لیگی وزیر دفاع نے جمعہ کے روز دنیا نیوز کے پروگرام میں کامران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں مزید فوجی دستوں کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا ۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کی جانب سے میزائل حملوں کا سامنا ہے اور پاکستانی فوج کو وہاں بھیجنے کا مقصد ان حملوں سے سعودی عرب کا دفاع کرنا ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ سعودی عرب فوج بھیجنے کا ایک ہدف خطے کی سالمیت کا دفاع بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثاہل جنگ لڑی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی فوج ہی پہاڑوں پر لڑی جانے والی جنگ کے لئے سب سے زیادہ تیار اور مؤثر ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب پر یمن سے ایک سے زائد میزائل حملے ہوچکے ہیں اور سعودی رہنماء سمجھتے ہیں کہ سعودی افواج کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہےاور چونکہ پاکستان سعودی عرب کا درینہ دوست ہے اسی لئے پاکستان سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔








