سعودی عرب بھیجے جانے والےپاکستانی دستے حوثی مجاہدین کے خلاف یمن میں استعمال ہوں گے ، ایکسپریس اخبار کا دعویٰ
شیعت نیوز: ایکسپریس اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بھیجے جانے والےپاکستانی فوجی دستے یمن بھیجے جائیں گے جہان وہ یمنی حوثی مجاہدین کے خلاف استعما ل کئے جائیں گے۔ ایکسپریس اخبار نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عسکری تعاون کے دیرینہ معاہدے کے تحت پاکستانی فوجی دستے تربیتی اور مشاورتی کردار کے لئے بھیجے جا رہے ہیں ۔ اخبار نے عسکری ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں ۱۳۷۹ پاکستانی فوجی تعینات ہیں جبکہ تازہ دستوں میں مزید ایک ہزار فوجی سعودی عرب بھیجے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی پارلیمنٹیرینز نےبھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے مزید فوجی دستوں کی روانگی کا اصل ہدف ان کا یمن میں معصوم لوگوں کے خلاف استعمال کرنا ہے ۔ ایکسپریس اخبار نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اس تشویش کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی سرزمین پر کو ئی پاکستانی فوجی نہیں بھیجا جائے گا ۔








