کوئٹہ : سانحہ کرانی روڈ کے شہداٗ کی پانچویں برسی، علامہ احمد اقبال و فیصل عابدی کی شرکت
شیعیت نیوز: سانحہ کرانی روڈ ہزارہ ٹاون کی یاد میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جسمیں ملک بھر کی اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
اطلاعات کے مطابق شہدائے کرانی روڈ سے تجدید عہد اور پانچویں برسی کے موقع پر کرانی روڈ ہزارا ٹاون میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سمیت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرئٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی وزیر قانون آغا رضا سمیت مقامی علمائے کرام و ذاکرین اور سیاسی قائدین نے شرکت کی۔
اس جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے ان ہولناک سانحات پر جشن منانے والے آج آزاد گھوم رہے ہیں، انہیں قانون کی گرفت میں کیوں نہیں لایا جاتا، مقررین کا کہنا تھا کہ شہید کو خون رائیگا نہیں جاتا بہت جلد یہ خون انقلاب کی صورت میں نمودار ہوگا پھر اس ملک و سرزمین پر ظلم کرنے اور کرپشن کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گئی۔
یاد رہے کہ ۱۶ فروری ۲۰۱۳ میں کوئٹہ کی کرانی روڈ پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے ایک خطرناک بم دھماکہ کیا تھا جس میں ۱۰۰ سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں ہی شدید زخمی ہوئے تھے، اس سانحہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دیئے گئے اور صوبائی حکومت کی نااہلی پر انہیں برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔








