پاکستان

فیصلہ ہوگیا! پاک فوج کے تازہ دستے سعودی بادشاہت کا تحفظ کریں گیں

شیعیت نیوز: پاکستانی فوج کے ایک اعلان کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان فوج کے دستوں کو مشاورتی اور تربیتی مشن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سیعد المالکی اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سعودی سفیر اور پاکستانی فوج کے سربراہ کے درمیان یہ اہم ملاقات راولپنڈی میں پاکستان فوج کے ہیڈ کواٹر میں جمعرات کو ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ملاقات کے درمیان جنرل باوجوہ اور سعودی عرب نے دونوں ملکوں نے خطے کی دفاعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان فوج کے تازہ دم دستے سعودی عرب میں پہلے سے موجود پاکستانی فوجیوں کے ساتھ شامل ہو جائیں گے اور پاکستان فوج کے ان دستوں کو سعودی عرب سے باہر کسی ملک میں تعیانات نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ چند سال قبل سعودی عرب نے یمن پر حملے سے پہلے پاکستان سے اپنے فوج بھیجنے کی درخواست کی تھی جس کو پارلیمنٹ کی ایک قراد داد سے ایک قرار داد پیش ہونے کے بعد مسترد کر دیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہزار ایک سو اسی پاکستانی فوجی پہلے سے تعینات ہیں جو سنہ 1982 میں ہوئے ایک باہمی معاہدے کے تحت سعودی عرب بھیجے گئے تھے۔

 اس اسلامی اتحاد کی مشترکہ فوج کی سربراہی بھی پاکستان فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرّ راحیل شریف کو سونپ دی گئی ہے۔

یہ اتحاد سعودی عرب کے جوان سال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ سال تشکیل دیا تھا۔

تاہم پاکستان ابھی تک سرکاری سطح پر اس اتحاد کا حصہ نہیں بنا ہے اور پارلیمنٹ سمیت میڈیا پر اس اتحاد کے حوالے سے شدید خدشات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button