مقبوضہ فلسطین

مسجدا لاقصی پر صیہونی آبادکاروں کا حملہ

صیہونی آبادکاروں کا ایک گروپ نے گزشتہ روز مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوا اور اس نے اسلام کے خلاف نعرے لگائے۔ بے حرمتی کرنے والے صیہونی آبادکاروں کو اسرائیلی فوج کی مکمل سیکورٹی اور حمایت حاصل تھی۔
صیہونی آباد کار، اسلامی اور فلسطینی تشخص کی علامت سمجھے جانی والی مسجد الاقصی کی اکثر بے حرمتی کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں نے جنوبی نابلس کے علاقے عصیرہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس علاقے سے کم سے کم اٹھارہ فلسطینیوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اسرائیلی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کا مقصد فلسطینیوں کے درمیان خوف و ہراس پھیلا کر انہیں اسرائیل کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ سے باز رکھنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button