پاکستان

بھارتی آرمی چیف کے بیانات پاکستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت ہیں،وزیر دفاع

شیعیت نیوز: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کی تباہی کا ذمہ دار بھارت ہے، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے تیسرے ملک کی زمین استعمال کر رہا ہے۔ اپنے پالیسی بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے خلاف جاسوسی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، جس کا عملی ثبوت بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کی گرفتاری اور اعترافی بیانات ہیں، کلبھوشن یادو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جو پاکستان کے خلاف جاسوسی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا جب کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات پاکستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے اور خطے میں امن کی تباہی کا ذمہ دار بھی ہے جو تیسرے ملک کو استعمال کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ساتھ ہی امریکا نے اس خطے میں چین کے خلاف بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنایا ہوا ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ حکومت نے ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھادیا ہے جب کہ پاکستان نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button