مشرق وسطی

بحرینی علماء کی عوام سے 14 فروری کو وسیع پیمانے پر احتجاج میں شرکت کی اپیل

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بحرینی علماء نے 14 فروری کو نوجوانوں کے انقلاب کی 7ویں سالگرہ کی مناسبت سے آل خلیفہ کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجات کی کال دی ہے۔
بحرین کے علماء نے اس دن کو ایک تاریخی دن قرار دیا اور بحرینی عوام کو اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی ضرورت کی طرف متوجہ کرایا، تا کہ وہ کبھی کسی قابض اور ستمگر کے چنگل میں نہ آسکیں۔

بحرینی علماء نے ایک بیانیہ میں اس بات پر زور دیا کہ انقلاب کے چھ سال گزرنے کے باوجود، آج ہماری نئی لیکن جانثار اور بہادر نسل فداکاری کے لئے تیار ہے۔
علماء کے مطابق ”ہم اپنی دلیر قوم سے چاہتے ہیں کہ بڑے پیمانے پر مختلف شہروں کے میدانوں میں اکٹھے ہوجائیں اور متحد ہو کر تمام پر امن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔“

علماء نے انقلاب کی ابتداء سے آج تک خواتین کی ہر میدان میں حاضری کو سراہا اور یہ کہا کہ پورا ملک خواتین کی اس حاضری کا مقروض اور احسان مند ہے۔
واضح رہے کہ پچھلی بار بحرینی شیعوں کے لیڈر شیخ عیسٰی قاسم کے مقدمے کے قریبی دنوں میں بحرینی علماء کی کال کے ردعمل میں دسیوں ہزار لوگ کفن پوش ہو کر مختلف علاقوں میں احتجاجوں کے لئے نکلے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button