پاکستان

ڈی آئی خان: ۹ ماہ سے گمشدہ صحافی مہدی رضا بازیاب اور انیس الحسن ضمانت پر رہا

 شیعیت نیوز: پچھلے 9 ماہ سے لاپتہ مقامی صحافی مہدی رضا اپنے گھرحاجی مورہ پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ مہدی رضا مولانا جعفر مرتضوی اور شہید مولانا اللہ نواز مرتضوی کے چھوٹے بھائی ہیں

دوسری جانب جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیئے گئے ایک شیعہ جوان انیس الحسن کو بھی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انیس الحسن ولد عبدالکریم سکنہ محلہ قصابان حال ڈیال روڈ اور توقیر عباس ولد غلام شبیر سکنہ حاجی مورا کو سی ٹی ڈی پولیس نے 13دسمبر 2016 کو ڈیرہ اسماعیل خان شمالی سرکلر روڈ پر کنیرا نوالہ گیٹ کے قریب جمیعت علمائے اسلام کے سرکردہ راہنما اور سابقہ امیدوار حلقہ پی کے چونسٹھ مولانا حماد فاروق اور ان کے جوانسال فرزند حافظ عباداللہ ابوبکر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button