پاکستان

2018 کے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے نظام کو بدلنا ہوگا،علامہ ساجد نقوی

شیعیت نیوز: سربراہ اسلامی تحریک علامہ سید ساجد علی نقوی نےکہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئین اور قانون کی بالا دستی کا نہ ہونا ہے شہداء سہون کے خاندانوں کو ابھی تک انصاف نہ ملنا افسوسناک عمل ہے عوام کو اپنے حقوق کی جدوجہد کے لئے میدان عمل میں آنا ہوگا اور 2018 کے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے نظام کو بدلنا ہوگا سیاسی قوت اور طاقت کے ذر یعے ہی حقوق کا تحفظ کیا جاسکتا ہے،وہ سانحہ سہون کے شہدا کی پہلی برسی کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظرعباس تقوی،علامہ باقر زیدی،علامہ ریاض حسین الحسینی ،علامہ اسد اقبال ،حسنین مہدی اور محمد یعقوب شہباز کا خطاب میں کہنا تھا سانحہ سہون کو ہم بھولے نہیں ہیں، ہم وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قا تلوں اور دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جائے اور یہ مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے اب بھی مزار پر ہونے والے سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں مزار کے احاطے میں قائم شدہ دکانوں کو ختم کرکے مزار کے تقدس کو بحال اور زائرین کو سہولتیں دی جائے،انہوں نے کہا کہ مبینہ کر پشن کے سبب مزار کے اطراف میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button