پاکستان

حکومت پاکستان نے دہشتگرد تنظیم ’’جنداللہ‘‘ پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

شیعیت نیوز: حکومت نے عسکری دہشتگرد تنظیم ’’جنداللہ‘‘ پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔بظاہر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کیلئے جند اللہ کو کالعدم قراردیا گیا ہے۔اس طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا۔ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند اور دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ نوٹیفکیشن گزشتہ 9 فروری کو جاری ہوا جبکہ دوسرے ہی دن 10 فروری کو انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم ہوئی۔ عسکری حلقوں میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جنداللہ زیادہ تر بلوچستان میں سرگرم عمل ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگرد تنظیم جنداللہ ایران میں بھی دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button