ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی ، رحمٰن ملک نے آئی جی خیبر پختون خواہ کو طلب کرلیا
شیعت نیوز: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کا ڈی آئی خان میں بڑھتی دہشتگردی و ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس آئی جی پولیس خیبرپختونخوا و ہوم سیکرٹری کمیٹی کے اجلاس میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمٰن ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دن دھاڑے ڈی آئی خان میںایک مکتبہ فکر(ملت جعفریہ) کے لوگوں کو ٹارگٹ کیاجا رہا ہےاور ہم معصوم لوگوں کے اسطرح بیہمانہ قتل پر چپ نہیں رہ سکتے۔انہوں نےکہا کہ پچھلے دنوں افتخار حسین و مطیع اللہ کو ڈی آئی خان میں قتل کیا گیا جوانتہائی افسوس ناک ہے۔رحمٰن ملک نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا و ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے ان واقعات پر اپنی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو جمع کرائیں۔ رحمٰن ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ تشویش ناک ہے ۔ انہوں نے قائمہ کمیٹی کے اگلے اجلا س میں خیبر پختون خواہ کے آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری کو پیش ہوکر ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ پر بریفنگ دینے کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔