پاکستان

سندھ ہائی کورٹ میں ممتاز رضوی بازیابی کیس کی سماعت ،8ما رچ کو قانون نافذ کرنے والے ادارے طلب

شیعت نیوز:سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شیعہ انجینیئر ممتاز رضوی کی گمشدگی کیس کی سماعت جمعرات 8فروری کو جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں ہوئی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار معصومہ ممتاز کے وکیل اور جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ ایڈوکیٹ تصور حسین نے عدالت کو بتایا کہ ممتاز حسین رضوی 23جنوری کو اپنے گھر سے گئے تھے جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ممتاز رضوی کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ سچل میں 27جنوری کو تحریری طور پر انکی اہلیہ نے داخل کی تھی جس پر اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ جسٹس نعت اللہ نےکیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی کرنے کے ساتھ تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کو طلب کر لیا ہے۔  

متعلقہ مضامین

Back to top button