عراق

عراق میں خاتون خودکش بمبار نے خود کو سکول میں اڑا دیا

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک خاتون خودکش بمبار نے خود کو لڑکیوں کے ایک اسکول میں اڑا دیا ہے،ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بغداد کے شمال میں واقع ’’الطارمیہ‘‘ نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خاتون خودکش پولیس کی گرفت سے بچنے کیلئے لڑکیوں کے اسکول میں داخل ہوگئی تھی جو خوش قسمتی سے اس وقت خالی تھا ۔خاتون نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے سکول کے ایک حصے کو کافی نقصان پہنچا تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button