امریکی فورسز عراق سے نکل جائیں وگرنہ بندوق کے استعمال کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہے گا ابو وارث الموسوی

08 فروری, 2018 12:10

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی رضا کار فورس کا حصہ ’’حرکۃ النجباء‘‘ کے ترجمان’’ابو وارث الموسوی‘‘ نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی فورسز نے عراق سے انخلاء نہ کیا تو حرکۃ النجباء امریکی فورسز کے خلاف ہتھیار اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی۔

الموسوی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے عراقی سرزمین سے اپنے فوجیوں کو نکال دے وگرنہ ان کے لیے بندوق کے استعمال کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

یاد رہے کہ حرکۃ النجباء عراقی رضا کار فورس کا اہم حصہ ہے جس نے داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی وزارت دفاع پینٹاگن نے اعلان کیا ہے ک ہ وہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود عراق سے اپنے فوجیوں کو نہیں نکالیں گے ،جس کی وجہ سے عراقیوں میں کافی غصہ پایا جارہا ہے۔

3:08 صبح نومبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔