پاکستان

شہید محسن نقوی کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا

شیعیت نیوز: کادمی ادبیات پاکستان کراچی کے زیر اہتمام اردو کے معروف شاعر اہلیبت شہید محسن نقوی کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت نامور شاعر عرفان عابدی نے کی مہمان خاص زیب النساء زیبی ، افضال بیلہ اور فرحت اسرار تھی اس موقع تقریب کے صدر نے کہا کہ زندگی کو سمجھنا ایک اہم کام ہے مگر خود کو سمجھ کر دوسروں کو سمجھانہ اہم تر مشکل کام ہے محسن نقوی نے اپنے مطالعے مشاہدے اور تجربے سے مکالمہ انتہائی آسان تھا محسن نقوی اپنے ہمعصروں خصوصاََ نئے لکھنے والوں کی رہنمائی کرتے تھے وہ ادب کا ایک چلتا پھرتا دبستان تھے شہید محسن نقوی ایک محبت کرنے والے شخص تھے محبت کو الگ الگ خانوں میں بانٹتے تھے نہ شاعری میں اور نہ عملی زندگی میں غمگساری اور دلداری کی بے پناہ دولت انہیں نصیب ہوئی، ریزیڈینٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے کہا کہ محسن نقوی کے غزلوں عمومی فضا دینی تہذیبی حوالوں سے مزین ہے وہ دینی روایت سے جڑے شاعر تھے ان کے کلام میں مذہبی اور مطفوفانہ رویے تخلیقی آہنگ کی تاب اور توانائی مملو ہو کر منعکس ہوتے ہیں جو شاعری کی فکری معنویت کا غماز ہے ورگمان اور تشکیک کے سحراؤں می زندگی کرنے کو ترجیع دیتے ہیں، ان کی یہی ترجیح ان کے کلام کے اسلوب کو تازگی اور شادابی کی اس فضا سے ہم آہنگ رکھتی ہے۔ اس موقع پر جن شعراء نے کلام سنایا ان میں قمر جہاں قمر ، فہمیدہ مقبول، زینت کوثر لاکھانی، صبیحہ صبا، محمد یامین عراقی، سید صغیر احمد جعفری، دلشاد دہلوی، وقار زیدی، تاج علی رعنا، زاہد پرویز،صدیق راز ایڈوکیٹ، اقبال افسر غوری،خالد نور، محمد علی زیدی، امتیاز علی،محمد اقبال، نصیر سومرو سید علی اوسط جعفری، آزاد حسین آزاد،سیدہ اوخ ترمذی،ڈاکٹر محمد ربنواز خانزادہ،ارم، تنویر حسین سخن،آخر میں ریزیڈینٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کی جانب سے سب کا شکر یہ ادا کیا

متعلقہ مضامین

Back to top button