ایران

ایران مشرق وسطی کا ایک پرامن ترین ملک ہے: ڈاکٹر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایرانی قوم، دشمنوں کے مقابلے میں استقامت اور آزادی و قومی سلامتی نیز ملک کے اقتدار اعلی کی حفاظت کرنے کے لئے ماضی سے کہیں زیادہ آمادہ ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کو جنوبی ایران کے صوبے کرمان کے شہر سیرجان کے عوام سے خطاب میں کہا کہ ایرانی عوام نے کسی بھی بیرونی حمایت کے بغیر عظیم انقلاب کو کامیاب بنایا اور اس نے اپنے اتحاد اور جانبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیل کانٹوں سے لیس ایسی حکومت کا مقابلہ کیا کہ جسے بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل تھی۔انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے ملک کے نظام حکومت کا خود انتخاب کیا اور یہ علاقے اور دنیا میں ایرانی قوم کے لئے ایک افتخار ہے۔

صدر مملکت نے ایران کو مشرق وسطی کا پرامن ترین ملک قرار دیا اور اور کہا کہ ملک میں یہ امن و امان، پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عوام کے اتحاد و استقامت کے نتیجے میں قائم ہوا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دورہ سیرجان میں جن منصوبوں اور پروگراموں کا افتتاح ہو رہا ہے ایران کے صوبائی دوروں میں ان کی کوئی مثال نہیں ملتی۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کو صوبے کرمان کے شہر سیرجان کا دورہ کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button