پاکستان

انجینئر ممتاز رضوی کی جبری گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

شیعیت نیوز: معروف شیعہ زعیم انجینئر سید ممتاز حسین رضوی کی بازیابی کے لئے سند ھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی.

پٹیشن ممتاز رضوی کی اہلیہ معصومہ ممتاز نے جعفریہ لیگل ایڈ کے سربراہ تصور حسین ایڈوکیٹ کے توسط سے جمع کرائی۔ پٹیشن میں فیڈریشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے. انجینیئر ممتاز رضوی 23 جنوری کو کاروباری مصروفیات کے لئے گھر سے نکلے تھے اور تب سے گھر نہیں لوٹے. انجینیئر ممتاز رضوی ایک خیراتی ادارے کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمات انجام دے رہے تھے. وہ ایک کمپیوٹر سیلز کمپنی کے شراکت دار ہیں جبکہ ماضی میں تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے. علمی و سماجی خدمات کے حوالے سے عوامی حلقوں میں مقبول ہیں.

متعلقہ مضامین

Back to top button