پاکستان

پاک ایران مسافر ٹرین کا شیڈول جلدطے پانے کا امکان

شیعیت نیوز: پاک ایرا ن مسافر ٹرین کا شیڈول جلد طے پانے کا امکان ہے۔ شیڈول کا حتمی فیصلہ ڈی ایس کوئٹہ اور ڈی جی زاہدان ریلوے طے کریں گے۔ دونوں ملکوں کے ریلوے ماہرین کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسافرٹرین کاتجربہ کا میا ب رہا تو سیاحتی ریل چلائی جائے گی،گزشتہ روز پاکستان اور ایران ریلویز کے ماہرین کا مشترکہ اجلاس وزارت ریلوے میں ہوا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق اجلاس میں دالبندین سٹیشن پاکستان میں ایک امدادی ٹرین اور امدادی کرین قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اگر مسافر ٹرین کامیاب ہو گئی تو دونوں ممالک کے سیاحت کے محکموں کی مشاورت سے ایک بین الاقوامی سیاحتی ٹرین پاکستان اور ایران کے بڑے شہروں میں چلائی جائے گی کیونکہ دونوں ممالک ایک بڑی ثقافت کے مالک ہیں۔ ایم ایل III کی اپ گریڈیشن کو ترجیح دی جا سکتی ہے کیونکہ مستقبل میں یہ ایک معروف ٹریک بن جائیگا۔ ایم ایل III میں روٹری، سکھر، سبی، سپنز، کوئٹہ، نوشکی، دالبندین اور تفتان سیکشن شامل ہیں۔ کوئٹہ ۔ تفتان سیکشن میں رفتار بڑھ جائیگی۔ فی الحال ٹریک میں خرابی کے باعث رفتار40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ٹریک کو تبدیل کرنے کو بعد یہ 120 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔تاہم اس کے لئے ایک بڑے سرمائے کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button