پاکستان

آرمی چیف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے وہ ملک میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالتوں نے سزائے موت کا حکم سنا رکھا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گرد ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں، شہریوں اور فوجیوں کے قتل، سیکیورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آرکے مطابق مذکورہ 10 دہشت گرد مجموعی طور پر 41 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل اور 33 کو زخمی کرنے میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی عدالتوں نے 10 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کے علاوہ 3 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں سمیع الرحمان، ارشد بلال، محمد علیم، رسول محمد، سہیل احمد، نعمت اللہ، رحمت علی شامل ہیں جب کہ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button