پاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کا سیاسی ونگ پاکستان راہ حق پارٹی بھی اھل سیاسی جماعتوں میں شامل

شیعیت نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اھل سیاسی جماعتوں کی جاری ھونے والی لسٹ میں کالعدم دھشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کہ سیاسی ونگ ” پاکستان راہ حق پارٹی ” کا نام بھی شامل کردیا گیا ۔۔

شیعیت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کہ مطابق گذشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جن ۶۷ اھل سیاسی جماعتوں کہ ناموں کی اشاعت کی گئی ان میں ۵۰ ویں نمبر پہ پاکستان راہ حق پارٹی کا نام بھی شامل ھے جس کو مبصرین کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کا سیاسی ونگ قرار دیتے ھیں ۔

پاکستان میں نواز حکومت اور اسٹیبلشمینٹ میں موجود کالی بھیڑوں کی جانب سے ھزاروں پاکستانیوں کہ قاتل کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کہ دہشتگردوں کو قومی افق پہ لانے کی کوشیش ھزاروں شہداء و ملک کہ ساتھ غداری ھے ۔

پاکستان راہ حق پارٹی جس کا سربراہ حکیم محمد ابراھیم قاسمی ھے وہ کالعدم سپاہ صحابہ خیبر پختونخواہ کا رھنما رھا ھے جس نے اپنی جماعت کالعدم دشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ پر پابندی کہ بعد سپاہ صحابہ کہ قائدین اور فضل الرحمن ملا ڈیزل سے مشاورت کہ بعد ۲۰۱۲ میں اس جماعت ” پاکستان راہ حق پارٹی ” کی بنیاد رکھی تھی اور عام انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لیا تھا ۔

واضح رھے کہ ابراھیم قاسمی ۲۰۰۲ میں متحدہ مجلس عمل کہ پلیٹ فارم سے خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی حلقہ PF-4 سے رکن اسمبلی بھی منتخب ھوا تھا ۔

جبکہ ۳۰۱۳ کہ انتخابات میں اسکی جماعت پاکستان راہ حق پارٹی جو کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کا ھی نیا سیاسی نام تھا نے ملا سمیع الحق کہ قیادت میں قائم تکفیری جماعتوں کہ اتحاد متحدہ دینی محاذ کہ پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لیا تھا لیکن کسی جگہ سے اسکو کامیابی نہیں ملی ۔

الیکشن کمپین سے اھل قرار دی جانے والی پاکستان راہ حق پارٹی کا سربراہ ابراھیم قاسمی اعلانیہ اپنے کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی سے تعلقات و روابط کا کئی بار باضابطہ اعتراف کرچکا ھے اور کہتا ھے کہ سپاہ صحابہ اور راہ حق کی فکر و ھدف ایک ھی ھے ۔۔

سیاسی مبصرین پاکستان راہ حق پارٹی کو کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کا سیاسی چہرہ بھی قرار دیتے ھیں جبکہ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ھیں کہ کالعدم سپاہ صحابہ کہ سرغنہ اورنگ زیب فاروقی نے اپنے دورہ ھری پور ھزارہ ، مانسہرہ اور دیگر اضلاع کہ دوران پاکستان راہ حق پارٹی کہ دفاتر کا نک صرف افتتاح کیا ھے بلکہ اسکی اعلانیہ حمایت بھی کی ھے ۔۔

ایک جانب تو نواز حکومت دہشتگردی کو چندہ دینے کہ خلاف میڈیا کمپین چلارھی ھے تو دوسری جانب دہشتگردی کہ خلاف ” پیغام پاکستان قومی بیانیہ ” اور اب الیکشن کمیشن کی اھل سیاسی جماعتوں کی لسٹ اس بات کا ثبوت ھے کہ حکومت ایکبار پھر کالعدم جماعتوں کالعدم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی ، طالبان اور جند للّٰہ کو ملک پہ مسلط کرنے کی منصوبہ بندی اور انکو قومی دھارے میں لانے میں مصروف ھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button