سعودی عرب

سعودی عرب کی امریکی عدالت سے 9/11 کے واقعے میں سعودی کردار کامقدمہ خارج کرنے کی اپیل

سعودی حکومت نے گیارہ ستمبر کے واقعے میں سعودی عرب کے کردار کے بارے میں دائر مقدمے کی سماعت کرنے والے جج سے یہ اپیل حال ہی میں کی ہے۔سعودی عرب کے وکلا نے دعوی کیا ہے کہ ایف بی آئی اور سی آئی اے اب تک ایسے ثبوت اور شواہد پیش نہیں کرسکی ہے جن سے ثابت کیا جاسکے کہ سعودی عرب گیارہ ستمبر کے واقعے میں ملوث افراد کی حمایت کر رہا تھا۔دوسری جانب گیارہ ستمبر کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے وکلا کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے ایک خیراتی ادارے کے ذریعے دہشت گرد گروہوں کی مالی حمایت کی تھی۔اس سے پہلے امریکی جریدے نیویارک پوسٹ نے گیارہ ستمبر کے واقعے کی گیارہویں برسی کے موقع پر شائع ہونے والے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اس واقعے میں سعودی سفارت خانے کے کردار کے بارے میں نئے شواہد اور دستاویزات سامنے آئے ہیں۔بہت سے سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک سعودی عرب کی سرگرمیوں سے واضح ہوتا ہے کہ خطے اور دنیا میں سرگرم زیادہ تر دہشت گرد یا تو سعودی شہری ہیں اور یا پھر سعودی عرب کے وہابی نظریات سے متاثر ہیں اور انہیں آل سعود حکومت کی مالی اور فوجی حمایت حاصل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button