لبنان

حزب اللہ اسرائیلی گیس سمیت اہم اقتصادی و فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتی ہے,اسرائیل

غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے سینیر فوجی حکام خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے گیس پلانٹ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز کے مطابق سینیر فوجی افسران کا کہنا ہے کہ حزب اللہ جنگ کی صورت میں اسرائیل کی گیس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

اسرائیلی عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ماہرین اور جنگجو جدید عسکری صلاحیتوں اور جنگی وسائل سے لیس ہیں۔ ان کے پاس درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جو اسرائیل کی گیس تنصیبات کو تباہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ حزب اللہ کہیں بھی اسرائیل کی معاشی تنصیبات پر حملے کرسکتی ہے۔

صہیونی نیول چیف جنرل ایلی شریپٹ کا کہنا ہے ک حزب اللہ نے تمام اطراف میں ایک ساتھ سمندر میں حملہ کرنے والا جدید ترین نظام حاصل کر رکھا ہے۔ اس تزویراتی نظام کے ذریعے حزب اللہ اسرائیل کی بحری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

اسرائیل کے جنرل نے اخبار میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں انہوں نے حزب اللہ کے جدید میزائل سسٹم پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ حزب اللہ نے بہترین میزایل بیڑا تیار کر رکھا ہے۔ حزب اللہ کے پاس کثیر تعداد میں راکٹ اور میزائل ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button