سعودی عرب

سعودی عرب پر یمنی میزائل داغنے کے بعد بن سلمان کی صدارت میں ہنگامی اجلاس طلب

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی واس نے رپورٹ دی ہے کہ اس اجلاس میں ملک کے داخلی سیاسی و سیکورٹی مسائل سمیت خطے اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ یمن کیخلاف سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے یمن کی جانب سے نجران علاقے پر ایک میزائل داغنے کی خبر دی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اس میزائل کو ہدف رک پہنچنے سے قبل امریکی دفاعی سسٹم "پیٹریاٹ” کے ذریعے تباہ کردیا گیا۔

یہ ایسے موقت پر ہے کہ انصاراللہ یمن کے رہنما علی العمرانی نے اسپوٹنک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دو میزائل نجران کے علاقے میں درست نشانے پر جا لگے ہیں۔

العمرانی نے وضاحت کی کہ یمنی فورسز نے سعودی فوجی ٹھکانوں کو نجران اور عسیر کے علاقوں میں مارٹر گولوں اور کاتیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button