دنیا

مغربی معاشرے پر اسرائیل کا غلبہ ہے،کینیڈین تجزیہ کار

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کےایک معروف سیاسی مبصر ’’ارک وال برگ‘‘نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی رژیم کے ہولناک جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی معاشرے پر اسرائیل کا غلبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یروشلم القدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کے بعد فلسطینی اتھارٹی اور غاصب صیہونی رژیم کے درمیان نام نہاد مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی حکومت کی دو ریاستی حل یا نام نہاد امن مذاکرات کی بحالی پر اصرار کا مقصد مزید فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی راہ ہموار کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے تنازعے کا دو ریاستی حل منصوبہ ناکام رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یروشلم القدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے سے دنیا میں امریکہ کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ہوا ہے ۔

موصوف تجزیہ کا ر نے کہا کہ 1920 ء سے ہی امریکہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور ان کی مقاومت کو تسلیم نہیں کرتا رہا ہے ۔

ارک وال برگ نے کہا کہ موجودہ علاقائی تنازعے میں اس وقت دو پارٹیاں شامل ہیں ایک طرف اسلامی جمہوریہ ایران اور مقاومتی گروہ ہیں جبکہ دوسری طرف صیہونی لابیان اور امریکہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ مسلسل غاصب صیہونی رژیم کو اربوں ڈالر کے مہلک ہتھیار فراہم کررہا ہے پھر بھی فلسطینیوں کو اپنا دفاع کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلئے فلسطینیوں کی مالی و اسلحہ جاتی امداد ضروری ہے اسکے علاوہ مظلوم فلسطینی قوم کو اخلاقی اور سیاسی حمایت کی بھی ضرورت ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button