پاکستان

پی پی پی کے جان محمد بلوچ کے کالعدم دہشتگرد جماعت کے سرغنہ فاروقی سے ملاقات،الیکشن تعاون پر یقین دہانی

شیعیت نیوز: ڈی ایم سی ملیر کے چیئرمین جان محمد بلوچ اور کمشنر نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش سے منسلک کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی سے ملاقات کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈی ایم سی ملیر کے چیئر مین جان محمد بلوچ نے کمشنر کے ہمراہ دہشتگرد جماعت کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئندہ 2018 میں ہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور کالعدم جماعت کے حلقہ ps 128 میں تعاون پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ دہشتگرد کالعدم جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) نے ps 128 ملیر قائد آباد کے علاقہ سے جنرل الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ پاکستان کے آئین سمیت نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن رد الفساد کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

اطلاعات کے اور میڈیا ذرائع کے مطابق دہشتگرد جماعت نے ابھی سے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے جو قانون نافذکرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے؟ اس سلسلے میں کالعدم جماعت کے سرغنہ نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن (ایم ایم اے) اور اب پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔

ہم آرمی چیف سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو، کو چیئر مین آصف ذرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی جماعت کے ایک عوامی رہنماء کی پاکستانیوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کے خون سے رنگین جماعت کے سرغنہ سے اسکے گھر پر کی جانب والی ملاقات کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button