سعودی عرب

یمنیوں کا سعودی فوجی کیمپ پر حملہ 4سعودی اہلکار واصل جہنم

یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے جیزان میں حامضہ کے المعنق اور الکرس نامی علاقوں میں موجود سعودی فوج کیمپ پر حملہ کرکے 4سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے یمنی کے سمندری حدود سے سعودی اتحادی افواج کی ایک جنگی کشتی کو بھی اپنے تحویل میں لیا ہے۔

یاد رہے کہ یمن عرب دنیا کا طویل عرصے سے ایک ایسا غریب ترین ملک رہا ہے جو تنازعات و جنگوں کا شکار رہا ہے لیکن سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ جو مارچ 2015ء میں شروع ہوئی، اپنے مقاصد و اہداف حاصل کرنے میں پوری طرح ناکام رہی۔

یمن میں انسانی حقوق کی فعال تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی اتحاد کے فضائی حملوں میں یمن کا بنیادی ڈھانچہ خاص کر اہم بندرگاہیں ،اہم پل، اسپتال، طبعی مراکز، نجی و غیر نجی فیکٹریاں پوری طرح تباہ ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت نے عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنی بربریت کو جاری رکھا ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button